پان[6]
قسم کلام: اسم نکرہ
معنی
١ - ایک قدیم سکہ جو 20 گنڈے یا 80 کوڑیوں کے مساوی ہوتا ہے اور چار پان ایک آنے کے برابر۔ چار بہاری یا بیس گنڈے برابر ہیں ایک پان کے ( ١٨٥٦ء، علم حساب، ١٠٨ )
اشتقاق
علاقائی بولی ہے جسے عام طور پر اس علاقے کے لوگ اردو میں بھی استعمال کرتے رہے۔ "علم حساب" میں ١٨٥٦ء، کو مستعمل ملتا ہے۔ ایک سکے کا نام جیسے، آنہ، پیسہ، پینی وغیرہ
جنس: مذکر